ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سری نگر کی سنٹرل جیل دہشت گردوں کی بھرتی کا اڈہ: سی آئی ڈی رپورٹ

سری نگر کی سنٹرل جیل دہشت گردوں کی بھرتی کا اڈہ: سی آئی ڈی رپورٹ

Wed, 21 Feb 2018 12:03:40    S.O. News Service

سرینگر 20فروری( آئی این ایس انڈیا ) سری نگر کی سنٹرل جیل دہشت گردوں کو بھرتی کرنے کا ایک اڈہ بن گیا ہے جہاں قیدی ایک متوازی انتظامی ڈھانچہ کھڑا کر رہے ہیں۔ جموں و کشمیر سی آئی ڈی کی ایک رپورٹ میں اس کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے جیل حکام کی طرف سے انتباہ دئے جانے کے باوجود مقامی پولیس نے اس کو نظر انداز کیا ہے۔ رپورٹ میں قابل اعتماد ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ فی الحال سنٹرل جیل کے کردار اتنی اہم ہو گئی ہے کہ ہر نئے دہشت گردکی بھرتی صرف جیل کے اندر سے منظوری ملنے کے بعد ہی ہوتی ہے۔ اس میں کہا گیاکہ اگرچہ اس کی اجازت کون دیتا ہے اس کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔پولیس ڈائریکٹر جنرل ایس پی وید نے ریاست کے جرائم کی انکوائری محکمہ (سی آئی ڈی) کے انسپکٹر جنرل اے جی میر کی ہدایت میں تیار کی گئی اس رپورٹ کو گزشتہ سال پرنسپل سکریٹری (ہوم) راج کمار گوئل کو بھیجا تھا۔ انہوں نے جیل کے اندر اندر سخت چوکسی رکھنے کی بھی مانگ کی تھی۔ چھ فروری کو لشکر طیبہ کے مبینہ دہشت گرد نوید کے فرار ہونے کے بعدہٹائے گئے سابق جیل ڈائریکٹر جنرل ایس کے مشرا نے رپورٹ کے جواب میں کہا تھا کہ وہ اس معاملے پر طویل عرصے سے توجہ دلا رہے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے ریاست کے داخلی محکمہ کو سابق آئی جی منیر خان اور ذیلی انسپکٹر جنرل کو بھیجے گئے کئے مسودہ میں جیل کی مکمل تلاشی لینے کو کہا تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ جنرل سیکریٹری کو بھیجے گئے اپنے جواب میں مشرا نے کہا کہ انہوں نے جیل کی خراب بناوٹ کا بھی مسئلہ اٹھایا تھا تا کہ قیدیوں کو درست طریقے سے درجہ بندی کرنے میں دقت آتی ہے۔واضح ہو کہ میڈیا میں اس کی بھی بازگشت ہے کہ سنٹرل جیل سرینگر میں واقع ہے اور یہاں قید ہائی پروفائل دہشت گردوں کا علاقے کے مقامی لوگوں کے ساتھ رابطہ ہے ۔ 


Share: